نیشنل

کرناٹک اسمبلی انتخابات، 189 امیدواروں پر مشتمل بی جے پی کی پہلی فہرست جاری

بنگلورو _ 12 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) طویل انتظار کے بعد  بی جے پی نے بالآخر کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ ریاست کے پول انچارج مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ "امیدواروں کے انتخاب میں نوجوان قیادت کو ترجیح دی گئی ہے۔”

سینئر بی جے پی لیڈر ارون سنگھ نے کہا کہ 189 امیدواروں کی فہرست میں 52 نئے چہرے ہیں کیونکہ پارٹی نوجوان نسل کو حکمرانی میں اپنا حق دینے میں یقین رکھتی ہے۔

سنگھ نے کہا کہ "نئے چہروں کے علاوہ، 32 امیدوار او بی سی، 30 ایس سی اور 16 ایس ٹی سے ہیں۔ پہلی فہرست میں 8 خواتین بھی ہیں۔”

بی جے پی نے چیف منسٹر بسواراج بومائی کو کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی روایتی شیگاؤں سیٹ سے میدان میں اتارا ہے۔

کرناٹک کے سابق چیف منسٹر اور بی جے پی لیڈر بی ایس یدی یورپا کے بیٹے بی وائی وجےندرا شکاری پورہ سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ پہلے یہ افواہ تھی کہ وہ کانگریس کے سدارامیا کے خلاف ورونا سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ تاہم، یدیورپا نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button