نیشنل

جوتے اورچپل کیلئے انڈین بیورو بی آئی ایس کا لائسنس ضروری

نئی دہلی: اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے جوتے چپل کی 24 مصنوعات کیلئےمعیارات سے متعلق بھارتی بیورو BIS کا لائسنس لینا ضروری ہوگا۔ کَل نئی دلی میں میڈیاسے خطاب کرتے ہوئے BIS کے ڈائریکٹر جنرل پرمود کمار تیوای نے جوتے چپل اوردیگر مصنوعات کے لیے حال میں سرکار کی طرف سے جاری کوالٹی کنٹرول آرڈرس کی اہمیت کواُجاگر کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ کوالٹی کنٹرول آرڈرس کے تحت اب مصنوعات کو تیار کرنے،درآمد کرنے یا بیچنے کیلئے BIS لائسنس کا حاصل کرنا ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔ جناب تیواری نے کہا کہ جوتے کی مصنوعات سے متعلق معیاراتکو تجارت وصنعتی اداروں، صارفین کی تنظیموں اور فریق گروپوں کے مختلف نمائندوں کے صلاحمشورے سے تیار کی گیا ہے تاکہ اس کے معیار اور معتبریت کو یقینی بنایا جاسکے۔

 

انہوںنے کہا کہ چھوٹے پیمانے پر اور بہت چھوٹی صنعتوں کیلئے آسانی پیداکرنے کی خاطر اس کےنفاذ کی تاریخ ، اگلے سال یکم جنوری ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button