تلنگانہ

بھینسہ تشدد کے زخمیوں کی بنڈی سنجے نے کی عیادت

حیدرآباد _10 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کمار نے سکندر آباد کے یشودھا ہاسپٹل پہنچ کر بھینسہ تشدد میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ بھینسہ تشدد واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد سے آج تک چیف منسٹر چندرشیکھر راو یا کوئی بھی ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین نے ملاقات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ اگر چیف منسٹر زخمیوں کی عیادت کرنے اور متاثرین سے ملاقات کرنے بھینسہ کا دورہ نہیں کرتے ہیں تو وہ بھینسہ میں بھروسہ یاترا شروع کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button