تلنگانہ

تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 189 نئے کیسس


حیدرآباد _10 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ میں کورونا وائرس کے189نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 3,00,342ہوگئی ہے۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1,646ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید تین اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 176افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر  2,96,916 ہوگئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button