نیشنل

مشہور کامیڈین علی ، آندھراپردیش حکومت کے مشیر مقرر

حیدرآباد _ 27 اکتوبر ( اردولیکس) تلگو فلموں کے مشہور کامیڈین علی کو آندھرا پردیش حکومت نے الکٹرانک میڈیا کے مشیر  کے طور پر مقرر کیا ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں احکامات جاری کیے ہیں۔ وہ دو سال تک اس عہدے پر رہیں گے۔

 

محمد علی کو دی جانے والی تنخواہ اور دیگر الاؤنس کے تعلق سے الگ جی او  جاری کیا جائے گا، جو بطور مشیر چارج سنبھالیں گے۔ لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام موجودہ مشیروں کی طرح علی کو بھی تنخواہ کے الاؤنس ادا کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ 2019 کے انتخابات سے پہلے علی نے YCP پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور ریاست بھر میں مہم چلائی۔ انتخابات میں وائی سی پی کی حکومت بنتے ہی یہ اطلاعات گشت کررہی تھی  کہ علی کو اہم عہدہ دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button