تلنگانہ

حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے چند اضلاع میں بارش _ 5 جولائی تک بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد _ یکم جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں ہفتہ کی شام بارش ہوئی۔ جس عوام نے راحت کی سانس لی ۔ہفتہ کی شام حیدرآباد میں موسلادھار بارش ہوئی  ۔ امیر پیٹ، کومپلی، کوکٹ پلی، موسی پیٹ، ایرہ گڈا، بالا نگر، قطب اللہ پور ، الوال  میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جی ایچ ایم سی نے پہلے ہی شہریوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔

 

موسمیات نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں اگلے پانچ دنوں تک موسم ابر آلود رہے گا۔ جس  کے باعث شہر کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

 

حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ تلنگانہ میں 01 اور 02 جولائی  کو بارش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ اس لیے لوگوں کو چوکس  رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

 

تلنگانہ کے بعض اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔  عہدیداروں نے بتایا کہ 4 اور  5 جولائی  منگل اور چہارشنبہ کو تلنگانہ کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، راجنا سرسلہ،  رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچلملکاجیگری، ، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button