جرائم و حادثات

تلنگانہ کے پداپلی میں خاتون سب رجسٹرار 60 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

کریم نگر _ 11 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ میں ایک خاتون سب رجسٹرار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔ تفصیلات کے مطابق  تلنگانہ کے پداپلی سب رجسٹرار نرملا کو  سب رجسٹرار کے دفتر میں رشوت لیتے ہوئے اے سی بی نے پکڑ لیا۔ اے سی بی عہدیداروں نے سب رجسٹرار سمیت اٹینڈر کو بھی  گرفتار کر لیا۔ پداپلی کی سب رجسٹرار دیوناگری نرملا اور اٹینڈر سرینواس کو اے سی بی کے  ڈی ایس پی بھدرا نے ایک شخص کی شکایت پر  60 ہزار روپے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اس نے ماضی میں بھی دستاویزات کے لیے رقم کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد متاثرہ نے اے سی بی حکام سے رابطہ کیا اور انہوں نے آج جال بچھا کر دونوں کو پکڑ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button