ہندوستان میں پہلی مرتبہ 18 جی بی کا فون متعارف

حیدرآباد _ 10 مارچ ( اردولیکس) موبائل تیار کرنے والی مشہور کمپنی اسوس روگ نے بھارت میں روگ فون 5 موبائل لانچ کیا ہے۔ یہ جدید ترین گیمنگ فون تین مختلف ماڈلس میں لانچ کیا گیا ہے۔ آسوس روگ فون 5 ، روگ فون 5 پرو ، روگ فون 5 الٹیمیٹ (لیمیٹڈ ایڈیشن)۔ دی روگ فون 5 میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 888 پروسیسر ہے۔ اس میں گیم کول 5 نامی ایک خصوصیت ہوگی۔ روگ فون 5 ایک نئی خصوصیت کے ساتھ متعارف کیا گیا ہے جس کا نام ایئر ٹرگر 5 ہے۔ آسوس روگ فون 5 الٹیمیٹ بھارت کا پہلا موبائل فون ہے جو 18 جی بی ریم کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔جس کی قمیت  80 ہزار روپے ہے دیگر دو فون کی قیمت 58 ہزار اور 47 ہزار روپے ہے