تلنگانہ
حیدرآباد میں سڑک حادثہ۔دو نوجوان جاں بحق _ شادی کے گھر میں ماتم

حیدرآباد 10 مارچ(اردولیکس)شہر حیدرآباد میں آج رات پیش آئے سڑک حادثہ میں میں دو نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ ملک پیٹ سہیل ہوٹل کے قریب یہ حادثہ آجرات اس وقت پیش آیا جب تیزرفتار آرٹی سی بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی۔مہلوکین کی شناخت پرنس باڈی گارڈ لائن اولڈ ملک پیٹ کے الاف اور شعیب کی حیثیت سے ہوئی ہے بتایا گیا ہے کہ الاف کے بہن کی شادی 12 مارچ کو مقرر ہے اور یہ دونوں جو آپس میں دوست بتائے گئے کچھ کام سے باہر گئے تھے کہ بس نے ان کی گاڑی کو ٹکر دے دی۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ ہسپتال کے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔ بسڈرائیور کے خلاف کیسدرج کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔اس حادثہ کے بعد شادی کے گھر میں ماتم مچ گیا