نیشنل

آگرہ کے قریب خوفناک سڑک حادثہ 8 افراد ہلاک

نئی دہلی _ 11 مارچ ( اردولیکس) آگرہ کے قریب خوفناک سڑک حادثہ میں 8 افراد ہلاک اور دیگر چار افراد زخمی ہوگئے۔حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ کار سے نعشوں کو نکالنے میں گیاس کٹر کا استعمال کرنا پڑا۔یہ حادثہ جمعرات کی صبح ایٹمدؤلہ کے مقام پر قومی شاہراہ پر ایک کار کے بھاری  ٹرک سے ٹکرا جانے کے نتیجہ میں پیش آیا۔ جس میں آٹھ افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔ حادثے میں کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور  کار میں پھنسے افراد کو کرین کی مدد سے نکالا گیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ٹرک ناگالینڈ کی تھی ۔ جبکہ  کار کو جھارکھنڈ کا رجسٹریشن نمبر تھا۔ ۔مہلوکین کی مکمل تفصیلات کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button