نیشنل

تعلیمی اداروں میں یکساں سیول ڈریس- درخواست پرسماعت سے سپریم کورٹ کا انکار، عرضی خارج

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے تعلمی اداروں میں یکساں سیول ڈریس کے نفاذ سے متعلق داخل کو مسترد کردیا اورسماعت سے انکارکردیا۔ واضح رہے حجاب معاملہ کی سنوائی کے دوران بی جے پی کے حامی اشونی اپادھیائے کے بیٹے نکھل اپادھیائے نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں یکساں ڈریس کوڈ نافذ کیا جائے،جسٹس ہیمنت گپتا اور سدھانشو دھولیا کی بنچ نے اس معاملہ پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا معاملہ نہیں جسے عدالت میں لایا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button