تلنگانہ

شاہ میر پیٹ کے پاس لاری اور کنٹینر میں تصادم _ ڈرائیور زندہ جل گیا

حیدرآباد _ 11 مارچ ( اردولیکس) حیدرآباد کے مضافاتی علاقے شاہ میر پیٹ کے پاس لاری اور کنٹینر کے تصادم میں ایک شخص زندہ جل کر ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ جمعرات کی صبح ضلع میڑچل کے شاہ میرپیٹ راجیو راہداری پر پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق  اینٹ سے لدی لاری نے کنٹینر کو اوور ٹیک کرنے کے دوران دوران گاڑیوں میں تصادم ہوگیا ۔جس کے نتیجہ میں لاری سے اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے لاری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔لاری ڈرائیور کیبن میں پھنس گیا تھا اور وہ زندہ جل گیا۔کنٹینر، تامل ناڈو کے  سیلم جا  رہی تھی، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائر انجن کی مدد سے آگ بجھانے کا کام کیا ۔ تاہم لاری ڈرائیور کی شناخت نہیں ہوسکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button