تلنگانہ

محمد عمران خان ، تلنگانہ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

حیدرآباد _ 1 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت ایک مسلم ایڈوکیٹ کو ہائی کورٹ میں بطور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر کیا ہے  حیدرآباد کے کواڑی گوڑہ سے تعلق رکھنے والے ہائی کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ محمد عمران خان کو  ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مقرر کیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ ماہ کی 30 تاریخ کو  محکمہ قانون کے سکریٹری، تروپتی نے محمد عمران خان کے تقرری کے احکام جاری کئے تھے ۔ عمران خان نے 1988 میں بطور وکیل اپنا نام پریکٹس کے درج کرایا تھا۔ 2021 میں انہیں ہائی کورٹ نے سینئر وکیل کا درجہ دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button