این آر آئی

مملکت کے بیشتر علاقے عیدالفطر کی تعطیلات تک بارش کی پیش قیاسی

ریاض ۔ کے این واصف

مملکت کے بیشتر علاقے بادش کی زد میں ہییں اب سعودی موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ’ مملکت کے بیشتر علاقوں میں عید الفطر کی تعطیلات تک بارش کا موسم رہنے کا امکان ہے‘۔

موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں سنیچر 15 اپریل سے منگل تک ریاض ریجن میں مسلسل بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق قومی مرکزنے کہا کہ’ دارالحکومت ریاض کے علاوہ الدرعیہ، رماح، الخرج، المزاحمیہ، الافلاج، وادی الدواسر، القویعہ، السلیل،المجمعہ اور الزلفی کمشنریوں میں بارش کا موسم ہوگا’۔

علاوہ ازیں محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ’ تمام لوگ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں‘۔الاخباریہ کے مطابق جمعہ کو باحہ میں بارش اور ژالہ باری جبکہ ریجن کی کئی کمشنریوں اور تحصیلوں میں موسلا دھار بارش کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button