انٹر نیشنل

سعودی عرب ۔ محکمہ تفریحات کے پرمٹ کے بغیر کسی پروگرام کی اجازت نہیں

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے کہا ہے کہ ’محکمہ تفریحات کے پرمٹ کے بغیر مملکت بھر میں کہیں بھی کوئی پروگرام خصوصا تفریحاتی ایونٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی‘۔

 

اخبار 24 کے مطابق وزارت نے مملکت بھر میں میونسپلٹیوں، بلدیاتی کونسلوں، مختلف ایجنسیوں اور سرکاری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ تفریحات کے پرمٹ کے بغیر کہیں بھی کوئی پروگرام بغیر اجازت نہ ہو۔ یہ بھی کہا گیا تھا کہ ہر پروگرام میونسپلٹی اوربلدیاتی کونسل کی نگرانی میں منعقد کرایا جائے۔

 

تفریحاتی پروگرام کا پرمٹ صرف ایسے اداروں کو جاری ہوگا جن کے پاس تفریحاتی سرگرمیوں کو منظم کرنے کے حوالے سے سجل تجاری (تجارتی لائسنس ) ہوگا۔ ایونٹ کےلیے درخواست ادارے کا مالک، کمپنی کا نمائندہ یا ان کی جانب سے وکیل مختار دے گا۔

 

پروگرام کے انعقاد سے 60 روز قبل پرمٹ کے اجرا کی درخواست پیش کرنا ہوگی۔ درخواست دہندہ کو پروگرام سے متعلق تمام ضروری تفصیلات بھی جمع کرانا ہوں گی۔ پروگرام خصوصاُ تفریحی پوگرام منعقد نہیں کرنے دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button