نیشنل

اپنے آپ کو زندہ ثابت کرنے کیلئے یہ شخص لگارہا ہے سرکاری دفاترکے چکر

نئی دہلی 11 مارچ (اردولیکس) ریاست اترپردیش میں ایک شخص کو خود کو زندہ ثابت کرنے کیلئے پانچ سال سے سرکاری دفاترکے چکرکاٹ رہا ہے۔ یہ عجیب وغریب واقعہ ضلع گونڈا کا ہے۔ کھیتی باڑی کرنے والے شخص کوسرکاری کاغذات پر مردہ قراردیتے ہوئے اس کی جایداد کسی اورکے نام کردی گئی ہے۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی نے یہ حرکت کی۔ زندہ شخص نےاپنے آپ کے زندہ ہونے کا ثبوت دینے کیلئے کئی دفاترکے چکرکاٹے لیکن معاملہ اب بھی جوں کا توں برقرارہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button