تلنگانہ

تلنگانہ ٹورازم کی برانڈ ایمبیسڈر ہریکا اپنے تقرر کے دوسرے دن ہی پیش کردیا استعفی_ جانئے وجہ


حیدرآباد _ 11 مارچ ( اردولیکس) بگ باس میں حصہ لینے والی الیکھیا ہریکا جن کو دو دن پہلے تلنگانہ ٹورازم کا برینڈ ایمبسیڈر مقررکیاگیا تھا نے اس عہدہ کو چھوڑدیا۔بتایا جاتا ہے کہ ٹورازم کارپوریشن کے چیئرمین سرینواس نے متعلقہ وزیر کے علم میں لائے بغیر ہی ہریکا کے نام کا اعلان کردیا۔جس پر ایک تنازعہ پیدا ہوگیا تھا ہریکا نے اپنے ایک ٹوئیٹر اور انسٹاگرام پوسٹ کی ویڈیو میں اس بات کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ وہ مختلف وجوہات کی وجہ سے اس عہدہ پر برقرار نہیں رہ سکیں گی۔انہوں نے کہاکہ محکمہ سیاحت کی ہوٹلوں اور جائیدادوں کی مارکٹنگ کے لئے ان کو مقرر کیا گیا تھا تاہم وہ مختلف وجوہات کی وجہ سے اس عہدہ پر برقرار نہیں رہ سکیں گی۔انہوں نے ان کے تمام مداحوں کا ان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ہریکا کو تلنگانہ اسٹیٹ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدرنشین یو سرینواس گپتا نے بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر اس نئے عہدہ پر مقرر کیا تھاتاہم اس وقت الجھن اور تنازعہ پیداہوگیا تھا جب وزیر سیاحت سرینواس گوڑ نے میڈیا سے کہا تھا کہ ہریکا کون ہیں وہ نہیں جانتے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر ہم سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں تو ہم سرکردہ شخصیت کو اس کی ذمہ داری دیتے  جیسے امیتابھ بچن کو گجرات کے سیاحت کی دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button