تلنگانہ

نارائن پیٹ میں پولیس کے آپریشن اسمائیل کے دوران 9 بچہ مزدوروں کو پکڑ لیا گیا

نارائن پیٹ: 28 جنوری (اردو لیکس) ضلع ایس پی سری این وینکٹیشورلو کے مطابق آپریشن اسمائل-IX ٹیم نے نارائن پیٹ میں چھاپہ مارا اور 9 چائلڈ مزدوروں کو پکڑ لیا گیا ۔ جن میں 6 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں یہ سبھی ہوٹل، اینٹوں کی بھٹی ، ویلڈنگ ودیگر شاپ دکان اور مکان کی تعمیر کے کاموں میں چائلڈ لیبر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ ا

 

نہوں نے کہا کہ آپریشن سمائل IX ٹیم نے چھاپے مارے اور انہیں پکڑ کر سی ڈبلیو سی آفس کے  حوالے کر دیا۔ نارائن پی ضلع ایس پی نے کہا کہ اس کے بعد بچوں کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا اور بچوں کی ان کے والدین کی کونسلنگ کی جائے گی اور جرمانہ لگایا جائے گا۔ اور جبری مزدوری کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بچپن بہت قیمتی ہے اور اس عمر میں انہیں مناسب ہدایات دینا اور کھیل کے ساتھ پڑھنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں بہتر تعلیم فراہم کی جا رہی ہے اور عوام بچوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اسکول میں داخل کریں۔ ضلع کے ایس پی سری این وینکٹیشورلو نے مشورہ دیا کہ اگر ضلع میں کہیں بھی بچہ مزدور پایا جاتا ہے تو وہ فوری طور پر 100 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دے سکتے ہیں۔۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button