نیشنل

تاج محل دیکھنے کیلئے ٹکٹ کی قیمت میں ہوسکتا ہے اضافہ

نئی دہلی _ 12 مارچ ( اردولیکس) تاج محل دیکھنے کیلئے ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ آگرہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی بورڈ کے اجلاس میں تاج محل دیکھنے کے ٹکٹ کی قیمت بڑھانے پر غور و خوض ہوا۔ اے ڈی اے سکریٹری راجندر پرساد ترپاٹھی کے مطابق اتھارٹی نے تاج محل کی سیر کے لیے ٹکٹ کی قیمت بڑھانے کو لے کر انتظامیہ کو تجویز روانہ کی ہے۔انتظامیہ کے ذریعہ منظوری ملنے پر آئندہ یکم اپریل سے تاج محل کے ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ تاج محل میں ہندوستانی سیاحوں کے لیے داخلہ ٹکٹ کی قیمت 50 روپے اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے 1100 روپے ہے۔ اضافہ کے بعد ہندوستانیوں کے لیے ٹکٹ کی قیمت 80 روپے اور غیر ملکی باشندوں کے لیے 1200 روپے ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button