جرائم و حادثات

ضلع وقارآباد میں بھیانک سڑک حادثہ 4 ہلاک 6 زخمی

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دھارورمنڈل کے کیریلی باچارم برج کے پاس لاری نے آٹو کو ٹکردے دی، حادثہ میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک زخمی ہاسپٹل منتقل کرنے پرجانبر نہ ہوسکا۔ حادثہ میںدیگر 6 افراد زخمی بتائے گئے ہیں۔ مہلوکین کی شناخت آٹوڈرائیورجمیل کے علاوہ روی، کشن، سونی بائی کے طورپرکی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button