جرائم و حادثات

500 کا لالچ دکھا کر دیڑھ لاکھ روپئے لوٹ لئے گئے

میسور _ 12 مارچ ( اردولیکس) پانچ سوروپئے کی لالچ دکھا کرایک شخص کے دیڑھ لاکھ روپئے لوٹ لئے گئے۔ یہ واقعہ میسورکے، کے آرنگرمیں پیش آیا۔ گنیش نامی شخص جس کا تعلق ہنوسورسے بتایا گیا ہے بینک سے دیڑھ لاکھ روپئے نکال کرجارہا تھا کہ لٹیروں نے سڑک پرپانچ سوروپئے کا نوٹ پھینکا اوردانستہ طورپرگنیش سے کہا گیا کہ اس کے پیسے گرگئے ہیں۔ وہ جیسے ہی نوٹ لینے کے جھکا اس کے ہاتھ سے رقم چھین کرلٹیرے فرارہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button