ایجوکیشن

مینارٹی اسکول کریم نگر مخدوم پور کے طلباء کی دسویں جماعت میں شاندار کامیابی

کریم نگر _ 10 مئی ( اردولیکس) کے مخدوم پور میں واقع مینارٹی اسکول و کالج برائے طلبہ 3 کے طلبہ کی دسویں جماعت کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ اِس موقعہ پر چندرا موہن پورانڈلا صدر مدرس مدرسہ ہذا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اطلاع فراہم کی ہے کہ دسویں جماعت کے طلباء نے سالانہ امتحانات میں شاندار کامیابی کے ساتھ اعلیٰ نمبرات حاصل کی ہے۔ اسکول میں کل کامیاب طلباء کی اوسط 98٪ رہی ہے ۔اس موقعہ پر صدر مدرس نے اقلیتی اولیاء سے اپنے بچوں کو کریم نگر کے مخدوم پور میں واقع مینارٹی اسکول و کالج میں داخلہ دلوانے کی درخوا ست کی ہے اور اِس موقعہ پر صدر مدرس نے تمام کامیاب طلباء اور اُن کے والدین کو مبارک باد پیش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button