تلنگانہ

جگتیال ضلع میں نئی شکل کے مزید 4 کورونا کیسس!

حیدرآباد _12 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ میں نئی شکل کے کورونا وائرس کے مزید 4 کیسس درج ہوئے ہیں بتایا جاتا ہے کہ یہ چاروں کیس جگتیال ضلع کے مختلف مقامات پر درج ہوئے ہیں ضلع کے کورٹلہ، میٹ پلی، کتھلاپور اور ملیال سے تعلق رکھنے والے چار افراد حالیہ دنوں دبئی سے برطانیہ کے طیارے میں وطن واپس ہوئے تھے ان چاروں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں برطانیہ میں شروع ہونے والے نئی شکل کے کورونا وائرس پایا گیا۔جس پر ان چاروں کو حیدرآباد کے گچی باولی میں واقع ٹمس ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ان چاروں سے ملاقات کرنے والے  16 افراد کی شناخت کرتے ہوئے انھیں نمس ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے 

متعلقہ خبریں

Back to top button