نیشنل

آکولہ اور پربھنی میں لاک ڈاؤن، پونے میں رات کا کرفیو

ممبئی _12 مارچ ( اردولیکس) مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے ادھو ٹھاکرے حکومت نے آکولہ اور پربھنی میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جمعرات کے روز ناگپور میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اور  آج حکومت نے اکولہ   میں جمعہ کی رات 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اسی طرح پربھنی میں جمعہ کی رات 12 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔جبکہ پونے میں نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ پونے میں رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔  اسکولوں اور کالجوں کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا بھی حکم دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہوٹل 10 بجے سے صبح 6 بجے تک بند رہیں گے اور یہی اصول شاپنگ مالس اور سنیما مالس پر بھی لاگو ہوں گے ۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button