این آر آئی

سعودی عرب کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت کم ہونے لگا، شدید سردی کا امکان

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت ان دنوں مملکت کے بیشتر شہروں میں شدید سردی کی لہر اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے آئندہ ایام کے دوران مملکت بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔

اخبار24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ بدھ 11 جنوری کی صبح سے جمعے تک تبوک، الجوف اور حدود شمالیہ ریجنوں میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے‘۔مدینہ منورہ کے شمالی علاقوں اور حائل میں بھی درجہ حرارت میں کمی جبکہ شدید سردی کا امکان ہے۔ درجہ حرارت ایک سے پانچ سینٹی گریڈ تک کم ہوگا۔ قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ القصیم، ریاض اور الشرقیہ ریجن کے شمالی علاقہ جات تک پھیل جائے گا۔ ان مقامات پر درجہ حرارت 4 سے 7 سینٹی گریڈ تک ہوجائے گا۔

قومی مرکز نے کہا کہ ’جمعرات سے اتوار 15 جنوری تک مملکت کے بیشترعلاقے بارش کی زد میں رہیں گے جبکہ مکہ، عسیر، باحہ اور جازان میں سیلاب کا خطرہ ہے‘۔  ’جمعرات اور جمعہ کو مکہ، ریاض اورالشرقیہ ریجنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ القصیم، حائل، حدود شمالیہ، الجوف، تیبوک اور مدینہ منورہ ریجنوں میں جمعہ سے اتوار تک بارش کا امکان ہے۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button