جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانا شہر میں دن دہاڑے روڈی شیٹر کا قتل

حیدرآباد _ 12 مارچ ( اردولیکس) حیدرآباد کے پرانا شہر میں ایک روڈی شیٹر کا نامعلوم افراد نے بے دردی سے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق مصطفی نگر فلک نما کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے سٹی پلازہ فنکشن ہال کے پاس دن دہاڑے جابر نامی روڈی شیٹر پر چاقووں سے حملہ کردیا جس میں جابر کی موقعہ پر ہی موت ہوگئی۔بتایا جاتا ہے کہ جابر کالا پھتر پولیس اسٹیشن کا روڈی شیٹر تھا پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا

متعلقہ خبریں

Back to top button