اسپشل اسٹوری

میری شادی‌ کرادو _ چیف منسٹر کو مکتوب

نئی دہلی _ 12 مارچ ( اردولیکس) اتر پردیش میں پیش آئے اپنی نوعیت کے منفرد واقعہ میں شادی کے لیے لڑکی ڈھونڈنے کی خواہش کرتے ہوئے ایک کم قد والے نوجوان نے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کو مکتوب روانہ کیا اور وہ پولیس سے رجوع ہوا ۔ کیرانہ شہر کے چوک بازار کے رہنے والے عظیم منصوری کا قد دو فٹ تین انچ ہے۔ اس وقت ان کی عمر27 سال ہے، انہوں نے پانچویں جماعت تک تعلیم حاصل کی۔ گھر والے ان کی شادی کے لیے لڑکی کی تلاش میں تھے تاہم وہ ناکام رہے۔ انھوں نے نہ صرف چیف منسٹر کو مکتوب روانہ کیا بلکہ وہ پولیس اسٹیشن بھی پہنچ گئے۔ انھوں نے چیف منسٹر سے ان کی شادی کروانے کے خواہش کی ہے۔ قبل‌ازیں انہوں نے ضلع مجسٹریٹ امیت پال شرما سے ملاقات کرتے ہوئے ان‌سے‌شادی‌کروانے‌کی درخواست کی تھی اور اب چیف منسٹر کو ہی مکتوب روانہ کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button