جرائم و حادثات

خانہ پور کے ستن پلی میں بیوہ خاتون زرعی کنویں میں گر کر ہلاک

نرمل: ریاست تلنگانہ ضلع نرمل کے خانہ پورمیں ایک خاتون کی زرعی کنویں میں گرنے سے موت ہوگئی۔ یہ افسوس ناک واقعہ ستن پلی میں پیش آیا۔ 45 سالہ خاتون سجاتا کا شوہر20 سال قبل فوت ہوگیا تب وہ اپنی بیٹی کے ساتھ رہتی تھی۔ کل اس کی زرعی کنویں میں گرنے کی وجہہ سے موت ہوگئی۔ شبہ کیا جاتا ہے خاتون حادثاتی طورپرکنویں میں گرپڑی ہوگی۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے متوفیہ کا زہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button