جرائم و حادثات

بائیک چلانے کے شوق نے ایک نوجوان کوبنادیا چور

photo immagine

حیدرآباد 13 مارچ (اردولیکس) موٹرسائیکلیں چلانے کے شوق نے ایک نوجوان کو چوربنادیا۔ حیدرآباد کی کوکٹ پلی پولیس نے اس نوجوان کو گرفتارکرلیا ہے جس کی شناخت ارون کے طورپرکی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ نوجوان آفیس بوائے کی حیثیت سے کام کرتا تھا اس کے ماں باپ مزدورپیشہ بتائے گئے ہیں۔ گاڑیاں چلانے کے شوق نے اسے چوربنادیا وہ گاڑیاں چرا کراپنا شوق پورا کیا کرتا تھا۔ پولیس نے اسے گرفتارکرکے اس کے پاس سے 3 مسروقہ موٹرسائیکلیں ضبط کرلیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button