صدر جمہوریہ کا نیس دہشت گرد حملے پر اظہار رنج

صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے صدر مملکت فرانس کے نام اپنے مراسلے میں فرانس کے شہر نیس میں پچھلی شام ہوئے مذموم دہشت گرد حملے میں ہوئے جانی ومالی نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
صدر فرانس جناب فرینکوئس ہولاندے کے نام اپنے پیغام تعزیت میں جناب پرنب مکھرجی نے کہا ‘‘مجھے اس خبر سے شدید اذیت پہنچی ہے کہ فرانس کو ایک بار پھر انتہائی مذموم دہشت گرد حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نیس میں بسٹلی ڈے کی خوشیاں منانے کے لئے جمع ہوئے بے قصور اور معصوم لوگوں پر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیے گئے اس حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ براہ کرم میری جانب سے اس خوفناک حملے سے ہوئے جانی ومالی نقصان کے لئے دل کی گہرائیوں سے تعزیت قبول فرمائیں۔ غم وافسوس کی گھڑی میں ہندوستان کے عوام ہمدردی کے جذبے سے فرانسیسی عوام کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ ہم اس حملے ہوئے جانی نقصان کے غم میں آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور اس حملے کے زخمیوں کے جلد شفایاب ہونے کیلئے دعاگو ہیں۔ ’’