جنرل نیوز

گنیش وسرجن کے پیش نظر نارائن پیٹ ضلع ایس پی کا اوٹکور کا دورہ

 

ناراٸن پیٹ ایس پی  این۔وینکٹیشورلو نے اوٹکور مستقر پر گنیش وسرجن کے پیش نظر مختلف مقامات کا معاٸنہ و مشاہدہ کیا۔بالخصوص گنیش جہاں پر ڈالا جاتا ہے تالاب روشن ساگر تالاب کے مقام پر ایس پی نے معاٸنہ کیا۔انہوں نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ گنیش وسرجن کے موقع پر ٹریفک کے مساٸل درپیش نہ ہوں۔اور انہوں نے کہا کہ اس ماہ کی 8 تاریخ کو ہونے والے گنیش وسرجن کے موقع پر اوٹکور مستقر پر پولیس کے انتظامات کٸے جاٸیں گے۔ واضح رہے کہ اوٹکور ہمارے ریاست تلنگانہ و متحدہ ضلع محبوب نگر میں ایک حساس مقام جانا جاتا ہے۔اس ضمن میں پولیس کی جانب سے وسیع تر انتظامات کئے  جاتے ہیں۔اس موقع پر مکتھل سی آئی سیتیا، آر آئی کرشنیا،ایس ایز پروتالو،راملو ،شیوا ناگیشور نائیڈو کے علاوہ پولیس عملہ موجود تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button