وزیر اعظم نے کی فرانس میں خوفناک دہشت گرد حملے کی مذمت

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے فرانس کے شہر نیس میں ہوئے خوفناک دہشت گرد حملے کی زبردست مذمت کی ہے۔ جناب مودی نے اپنے پیغام میں کہا ‘‘ فرانس میں حولناک دہشت گرد حملے کی خبر سن کر مجھ پر سکتہ طاری ہوگیا ہے۔ میں تشدد کے ایسے وحشیانہ کاموں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ میری تمام تر ہمدردیاں اس حملے میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اس حملے کے زخمی بہت جلد صحتیاب ہوں گے۔ ہندوستان غم و افسوس کی اس گھری میں اپنے فرانسیسی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بہ شانہ ساتھ ہے۔ ’’