این آر آئی

“ادبی فورم ریاض” کے زیراہتمام نثری نشست و مشاعرہ

ریاض ۔ کے این واصف

ریاض کی فعال ادبی تنظیم “ادبی فورم ریاض” نے جمعہ کے روز ایک ادبی محفل کا انعقاد عمل میں لایا۔ جس کی صدارت حیدرآباد کے معروف شاعر سیف نظامی نے کی جبکہ مہمان خصوصی جنوب ہند کے معروف ادیب جاوید کمال اور عبدالقیوم احمد بطور مہمان اعزازی نے شرکت رہے۔ حسب روایت یہ محفل بھی دو حصون پر مشتمل رہی۔ پہلے حصہ مین نثر نگار حضرات نے اپنے فن پارے پیش کئے اور داد و تحسین حاصل کی۔

 

سید اکرم علی اکرم کے اہتمام کردہ “ہائی ٹی” مختصر وفقہ کے بعد محفل شعر کا آغاز ہوا۔ تمام شعراء نے اپنے کلام بلاغت نظام سے محفل کو بلندیان بخشین اور آخر مین صدر مشاعرہ کے کلام نے اوج ثریا بخشا۔ اس محفل مین اپنی تخلیقات پیش کرنے والون مین زکریا سلطان، جاوید کمال، طاہر بلال، جمیل احمد اکولوی، سعید اختر آعظمی، سید اکرم علی اکرم، ضیاء عرشی، حسان عارفی، خورشید الحسن نیر، محمد عمران اور فیضان آعظمی شامل تھے۔

 

حسب معمول نظامت کے فرائض حسان عارفی نے اپنے مخصوص و دلچسپ انداز میں انجام دئیے۔ صدر ادبی فورم طاہر بلال کے ہدیہ تشکر پر محفل اختتام پذیر ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button