بھارت ماتا کی جیے نعرہ کےخلاف دارلعلوم دیو بند کا فتوی

دارلعلوم دیوبند نے بھی بھارت ماتا کے جیے نعرہ کے خلاف فتوی دیا ہے۔ فتوی میں کہا گیا ہے کہ یہ الفاظ بتوں کی پوجا کے مماثل ہے اور اسلامی عقاید کے خلاف ہے۔ دارلعلوم کا کہنا ہے کہ اس تعلق سے کیی سوالات پوچھے گیے جس کے جواب میں یہ فتوی دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ صدر مجلس اسدالدین اویسی کی جانب سے اس نعرہ سے انکار کے بعد بھارت میں ایک بحث چھڑ گیی اور مجلس اتحادالمسلمین کے ممبیی کے رکن اسمبلی وارث پٹھان کونعرہ نہ لگانے پر اسمبلی سے ایک سیشن تک کے لیے  معطل کردیا گیا۔صدر مجلس نے کہا تھا کہ وہ ہندوستان سے محبت کرتے ہیں اور وہ محب وطن ہیں لیکن وہ یہ نعرہ نہیں لگاہیں گے۔