تلنگانہ

تلنگانہ؛ بی جے پی کی چوتھی فہرست جاری _ تولا اوما ویمل واڑہ سے امیدوار

حیدرآباد _ 7 نومبر ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے۔ 12 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ چنور سے درگم اشوک، ایلاریڈی سے شبھا ریڈی، ویمل واڑہ سے ٹی اوما، حسن آباد سے بی سری رام چکرورتی،وقارآباد سے نوین کمار کے بشمول گدوال، مریال گوڑہ سے امیدواروں کا اعلان کیا گیاتاہم جنا سینا پارٹی کو دی گئی نشستوں کے معاملے پر کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ بی جے پی، جس نے اب تک 100 امیدواروں کا اعلان کیا ہے، مزید 19 سیٹوں پرامیدواروں کا اعلان نہیں کیا۔ جناسینا پارٹی کو یہ حلقے چھوڑ دینے کا امکان ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button