نیشنل

ملعون وسیم رضوی کے خلاف حیدرآباد کے چارمینار پولیس اسٹیشن میں کیس درج

حیدرآباد_13 مارچ ( اردولیکس) حیدرآباد کی چارمینار پولیس نے قومی ٹی وی چینلز پر نفرت انگیز بیانات دینے کے الزام میں یوپی شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے سابق چیئرپرسن وسیم رضوی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس کے مطابق ، آئی پی سی سیکشن 295 اے (دانستہ اور بدنیتی پر مبنی کارروائیوں کے تحت کسی بھی طبقے کے مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرکے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنا) اور 153 اے (مذہب کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے مابین دشمنی کو فروغ دینا) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔مجلس کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر مجلس کے رکن اسمبلی جناب سید احمد پاشاہ قادری کی قیادت میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے علماء و مشائخ اسکالرز اور مختلف اسلامی اداروں کے نمائندوں کے وفد نے رضوی کے خلاف قومی ٹی وی چینلز کے ذریعے قرآن پاک کی بے حرمتی اور نفرت پھیلانے کے الزام میں شکایت درج کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کمشنر پولیس انجنی کمار سے ملاقات کی تھی اور ایک تحریری شکایت بھی پیش کی تھی۔جس پر چارمینار پولیس میں لعنتی وسیم رضوی کے خلاف دو مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button