تلنگانہ

آر ٹی سی ملازمین کے لیے خوشخبری۔ ڈی اے کی اجرائی کا اعلان

حیدرآباد: تلنگانہ کے آر ٹی سی ملازمین کے لیے خوشخبری۔ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے اپنے ملازمین کے لیے ایک اور مرحلے کے ڈی اے کا اعلان کیا ہے۔

 

 

جاریہ سال جنوری سے دیا جانے والا پانچ فیصد ڈی اے منظور کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ماہ ستمبر کی تنخواہ کے ساتھ ڈی اے ملازمین کو ادا کیا جائے گا۔ ٹی ایس آر ٹی سی کے صدر نشین باجی ریڈی گوردھن ریڈی نے بتایا کہ تاحال آٹھ ڈی اے منظور کیے گئے ہیں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ بقایہ جات عنقریب ادا کرنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button