تلنگانہ

خواتین کو مفت بس میں سفر کی سہولت فراہم کرنے کے خلاف ریالی _ اسکیم بند کرنے کا مطالبہ

منچریال _ تلنگانہ میں کانگریس حکومت کی طرف سے شروع کردہ خواتین کو آر ٹی سی بس میں مفت سفر کی اسکیم کے خلاف کئی آٹو ڈرائیورس نے ریالی نکالتے ہوئے اس اسکیم کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے آٹو یونین لیڈروں کا کہنا ہے کہ مہالکشمی اسکیم کے ذریعہ کانگریس حکومت کی طرف سے آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر فراہم کرنے کی وجہ سے آٹو چلانے والے افراد کے خاندان سڑک پر آ سکتے ہیں ان کے ذریعہ معاش متاثرہوگا ۔ آٹو ڈرائیوروں نے منچریال ضلع کے جنارام میں آٹو، ٹاٹا ایس اور جیپ یونین کے صدر نصیر الدین اور شیخ بابا کی قیادت میں ایک ریالی نکالی۔

 

وہ ایک ریالی کی شکل میں تحصیلدار کے دفتر گئے اور ایک یادداشت نائب تحصیلدار رام موہن کے حوالے کی ۔ اس اسکیم کی وجہ سے آٹوز، ٹاٹا ایس، جیپ ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ گیراج اور آٹوموبائل ڈیلرز بھی سڑک پر آنے کی حالت میں ہیں۔ یونین لیڈران موگیلی، پی پربھوداس، ڈی شنکر، کے راجنا اور دیگر نے ریالی میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button