نیشنل

ملعون وسیم رضوی کا نیا ویڈیو _ سنی اور شیعہ علماء کو احتجاج کے بجائے عدالت میں جواب دینے کا مشورہ

حیدرآباد _14 مارچ ( اردولیکس) ملعون وسیم رضوی نے قرآن کریم کی بعض آیتوں کو حذف کرنے کا شیطانی مطالبہ کرتے ہوئے ملک بھر کے مسلمانوں کی برہمی اور ناراضگی کو دیکھتے ہوئے ایک تازہ ویڈیو جاری کیا ہے جو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر گشت کررہا ہے جس میں لعنتی وسیم رضوی نے علمائے اہل سنت اور شیعہ علماء کو مشورہ دیا کہ وہ اس کے خلاف مظاہرے اور احتجاج  درج کرنے اور فتوی دینے کے بجائے سپریم کورٹ میں اس کی جانب سے دائر کردہ مفاد عامہ کی درخواست کا جواب دیں ۔جس میں اس نے سنی اور شیعہ علماء کو فریق بنایا ہے 

متعلقہ خبریں

Back to top button