تلنگانہ

نکاح سے دو گھنٹے قبل فردوس بیگم نے اپنے ووٹ کے حق سے استفادہ کیا

محبوب نگر _ 14 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ قانون ساز کونسل کے دو گریجویٹ حلقوں میں آج صبح سے پولنگ جاری ہے ووٹ دینے والوں میں ایک ایسی لڑکی بھی شامل تھی جس نے اپنے نکاح سے دو گھنٹے قبل پولنگ بوتھ پہنچ کر اپنے ووٹ کے حق سے استفادہ کیا۔ ضلع محبوب نگر کے  ملکہ پور گاوں کی فردوس بیگم کی اتوار کو صبح 10 بجے ضلع مستقر میں واقع  ایک فنکشن ہال میں شادی مقرر کی گئی۔تاہم  ایم ایل سی کے انتخابات کے آغاز کے ساتھ ہی ، دلہن فردوس بیگم نے اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر صبح آٹھ بجکر دس منٹ پر کوئلہ کانڈہ حلقہ کے پولنگ اسٹیشن پر پہنچی اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس کے فورا بعد ہی وہ شادی کے لئے فنکشن ہال روانہ ہوگئی۔فردوس بیگم ، جنہوں نے ایک ذمہ دار گریجویٹ کی حیثیت سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا جس پر بہت سے لوگوں نے ان کی ستائش کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button