جنرل نیوز

عادل آباد میں عالمی یوم ایڈز کا انعقاد

عادل آباد ۔ ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر عادل آباد ضلع مستقر میں ضلع ایڈز پریوینشن اینڈ کنٹرول یونٹ کے ریز اہتمام ضلع میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیس میں ضلع میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نریندر راٹھوڑ کی صدارت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر محمد مجید خان آئی۔ سی ۔ٹی۔ سی، بوتھ پرائمری ہیلتھ سینٹر میں لیب ٹیکنیشن کے عہدہ پر بہترین خدمت انجام دینے اور اس بیماری کے بارے میں معلومات فراہم کرنے اور غلط فہمیاں دور کرنے ، خوف اور خدشات کا ازالہ کرنے نیز جانچ اور علاج معالجے کی خدمات کی رسائی لوگوں تک فراہم کرنے اور ان کی مدد کے سلسلے میں اور ایسے لوگوں تک رسائی کو آسان بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کے لئے ضلع میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نریندر راٹھوڑ نے شال پوشی کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ پیشِ کیا ۔محمد مجید خان نے تمام ہی اعلیٰ عہددروں سے اظہارِ تشکر کیا۔اس تقریب میں ضلع میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نریندر راٹھوڑ،ایڈیشنلضلع میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سندھیا رانی ،رمس ہاسپٹل ڈائرکٹر ڈاکٹر جئے سنگھ راٹھوڑ ،ڈاکٹر تپے سوامی کے علاوہ دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button