تلنگانہ

چوہوں کے کاٹنے سے 40 دن کے بچے کی موت

حیدرآباد: چوہوں کے کاٹنے کے نتیجہ میں 40 دن کے بچے کی موت ہو گئی۔

 

یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ناگر کرنول میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع ناگانول کے تعلق رکھنے والے شیوا اور لکشمی کو 40 دن کا بچہ تھا، ہفتہ کو شیر خوار اپنی ماں کے ساتھ سویا ہوا تھا کہ چوہوں نے اسے کاٹ لیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا۔

 

اسے علاج کے لیے مقامی ہاسپٹل اور وہاں سے نیلوفر منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کل بچے کی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button