مندر میں دلت خاتون کو داخل ہونے سے روک دیا گیا

بھارت کے شہرکانپور کی ایک مندر میں دلت خاتون کو داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ دلت خاتون سنیتا کا الزام ہے کہ اسے مندر میں اس لئے داخل نہیں ہونےنے دیا گیا کیونکہ وہ مہتر ہے. سنیتا نے الزام لگایا ہے کہ جب ہم مندر گئے تو مندر میں رہنے والے لوگوں نے ہمیں دیکھتے ہی مندر کے دروازے بند کر دیے. اس دوران مندر کے پجاری ببتا نے اس الزام کو مسترد کردیا ان کا کہنا ہے ہم نے مندر میں داخل کبھی نہیں منع کیا۔