نیشنل

ملک بھرمیں کورونا کے کیسس اوراموات میں پھر ہوا اضافہ

نئی دہلی 15 مارچ (اردولیکس) ملک میں ایک مرتبہ پھرکورونا کے کیسس میںتیزی کے ساتھ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ تازہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال کی طرح ہی اس سال بھی کورونا کے گراف نے خوف کی لہرپیدا کردیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں جس رفتار سے کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے، اس نے دسمبر کے بعد کے سبھی اعدادوشمار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے مقابل اس ہفتہ کورونا کے معاملات میں 33 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کورونا کے سبب مریضوں کی موت کا اعدادوشمار بھی بڑھ گیا ہے۔ اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں 6 ہفتوں میں سب سے زیادہ 28 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button