نیشنل

ناگپور شہر میں آج سے ایک ہفتے تک مکمل لاک ڈاؤن

ناگپور _ 15 مارچ ( اردولیکس) مہاراشٹر کے ناگپور شہر میں حکام نے لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے کیونکہ بڑی تعداد میں کورونا وائرس کے نئے مقدمات درج ہورہے ہیں۔ پیر سے ایک ہفتہ  تک پورے شہر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد آج صبح سے ناگپور میں ایک مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا۔

لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے لئے حکام نے ناگپور کی سڑکوں پر پولیس کی ایک بڑی تعداد کو تعینات کیا۔ ناگپور پولیس کمشنر امیتش کمار نے کہا کہ سڑکوں پر پولیس کی  ایک ہفتہ تک پورے شہر میں مسلسل گشت جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ہفتے کے دوران غیر ضروری طور پر سڑکوں پر نکلنے والوں اور کوویڈ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button