تلنگانہ

ووٹ ڈالنے کے لئے آبائی گاوں جانے والے دو بھائی سڑک حادثہ میں ہلاک

حیدرآباد _ 15 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ قانون ساز کونسل کے گریجویٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لئے آبائی گاوں آنے والے دو بھائی سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔یہ افسوسناک واقعہ ونپرتی ضلع میں پیش آیا۔ضلع کے امائی پلی گاوں سے تعلق رکھنے والے سائی ریڈی اور راج شیکھر ریڈی دونوں بھائی حیدرآباد میں خانگی کمیٹی میں ملازمت کرتے ہیں یہ دونوں اتوار کے روز کونسل کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لئے امائی پلی پہنچے تھے اور آج صبح گاوں میں واقع اپنے کھیت کا مشاہدہ کرنے کے بعد پیدل واپسی کے دوران دودھ سے لدی ویان نے انھیں ٹکر دے جس کے نتیجہ میں یہ دونوں موقعہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ تیز رفتار ویان کے ڈرائیور نے گاڑی کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ ویان بے قابو ہوکر راہگیروں سے ٹکرا گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button