این آر آئی

امریکہ میں اغوا ہونے والے این آر آئی فیملی کے چار افراد کی نعشیں برآمد _ اغوا کا ویڈیو منظر عام

حیدرآباد _ 6 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) امریکہ کے کیلیفورنیا میں تین روز قبل اغوا ہونے والے  این آر آئی فیملی  کے چار افراد کی نعشیں ایک باغ سے ملی ہیں۔ اغوا کے وقت پیش آنے والے واقعہ کی ویڈیو پولیس نے جاری کر دی ہے ۔ ایک بزنس سنٹر سے اغوا کار چار افراد کو لے جانے کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے دو افراد کے ہاتھ باندھ کر ٹرک پر لے جایا گیا۔ اس کے بعد اغوا کار 8 ماہ کی بچی اور اس کی ماں کو اپنے ٹرک میں لے گئے ۔ یہ سب وہاں کے سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہے۔ ایک چینل پر ایک  ویڈیو نشر کی گئی۔ اغوا ہونے والوں میں 8 ماہ کی آروہی ڈیری، جسلین کور، جسدیپ سنگھ اور امندیپ سنگھ شامل ہیں۔ یہ اغوا کی ویڈیو ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button