جنرل نیوز

انجینیر محمد فخرالہدی پوری سادگی کے ساتھ رشتہء ازدواج میں منسلک

امیر شریعت ، نایب امیر شریعت ،امتیاز احمد کریمی ، قاری صہیب ،نواز دیوبندی وغیرہ نے مبارکباد دی

(مظفر پور ٢٦ اپریل) امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھار کھنڈ کے نایب ناظم ، اردو میڈیا فورم اور کاروان ادب کے صدر مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی کے تیسرے صاحب زادہ انجینیر محمد فخرالہدی پوری سادگی کے ساتھ رشتہء ازدواج میں منسلک ہو گئے ۔نکاح کا انعقاد بھوانی پور مسجد موتی ہاری مشرقی چمپارن میں بعد نماز ظہر قاری جلال الدین صاحب امام جامع مسجد موتی ہاری کی صاحبزادی ذکری کوثر سے ہوا۔جس میں مفتی صاحب کے ساتھ گھر کے چند لوگ شریک ہوئے ۔اس موقع سے امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی ، نایب امیر شریعت مولانا محمد شمشاد رحمانی ،مسلم مجلس مشاورت کے انوار الھدیٰ ، قاری صہیب ایم ایل سی، ڈاکٹر نواز دیوبندی ،ڈاکٹر امام اعظم مانو ریجنل ڈایریکٹر کولکاتہ ،مولانا محمد مظاہر عالم ،حاجی عارف انصاری خیرآباد ،سابق وزیر برشن پٹیل،ڈاکٹر مظاہر حسین یوکے ،محمد زبیر دربھنگہ، مولانا ابوالکلام قاسمی شمشی، اعظم ایڈووکیٹ وغیرہ نے مفتی صاحب اور صاحب زادہ کو مبا رک باد پیش کی۔ دوسرے دن ولیمہ کی تقریب میں مفتی صاحب کے اعز و اقارب ، معتقدین متوسلین کے ساتھ علم و ادب کی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔ جن میں امتیاز احمد کریمی، پروفیسر فاروق احمد صدیقی سابق صدر شعبہ اردو بہار یونی ورسٹی مظفر پور ، مولانا محمد انوار اللہ فلک بانی و مہتمم ادارہ سبیل الشریعہ آوا پور، قاری ایاز احمد جامعہ مدنیہ سبل پور ، مولانا حسین احمد ناصر ی، مفتی سلیم احمد ناصری ، اردو ایکشن کمیٹی کے انوار الحسن وسطوی ، ماسٹر عظیم الدین انصاری ، اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر ذاکر حسین ، مولانا صدر عالم ندوی ، دارالعلوم سبیل السلام حیدر آباد کے مولانا سراج الہدی ند وی ازہری، اردو کونسل کے اسلم جاوداں ،امارت شرعیہ کے مولانا عادل فریدی ، تاثیر کے نمایندہ اسلم رحمانی ، ایس آر میڈیا کے بانی و ایڈمن قمر اعظم صدیقی ، العزیز میڈیا کے بانی و ایڈمن عبد الرحیم بڑھولیاوی ، ڈاکٹر کامران غنی صبا نتیشور کالج مظفر پور ، ڈاکٹر اشتیاق احمد پروفیسر صوفیہ کالج چکیا مد رسہ حسینیہ کے مہتمم مولانا قمر عالم ندوی ،امارت شرعیہ ضلعی کمیٹی سیتامرھی کے صدر ڈاکٹر ساجد علی ،حاجی محمد نعیم ، ماسٹر انظار الحسن عارف اقبال ای ٹی وی پٹنہ حاجی محمود عالم کلکتہ ،وغیرہ نے شرکت کی اور نو عروس جوڑے کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔تقریب ولیمہ عصر کے قریب بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔مہمانوں کے استقبال اور انتظا م وانصرام میں خانوادہ ھدی کے افراد اور متعلقین پیش پیش رہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button