انٹر نیشنل

باحجاب خاتون نادیہ کہف امریکہ کی ایک اعلی عدالت کی جج بن گئیں _ قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر عہدے کا حلف لینے والا ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 26 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) امریکہ میں ایک باحجاب خاتون نادیہ کہف ایک اعلی عدالت کی جج بن گئیں۔ نیوجرسی کی سپریم کورٹ میں تعینات امریکی اٹارنی نادیہ کہف کو پہلی باحجاب مسلمان خاتون جج بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق نادیہ کہف نے قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نادیہ کہف نے کہا کہ انہیں مسلمان اور عرب کمیونٹیز کی نمائندگی پر فخر ہے۔انہوں نےکہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ بغیر کسی خوف کے اپنے مذہب پر عمل کرسکیں۔ نادیہ کہف اساک کاؤنٹی میں خدمات انجام دیں گی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button