تلنگانہ

ملعون وسیم رضوی کی گرفتاری کے لئے محبوب نگر میں کل جماعتی مسلم قائدین کی ڈی ایس پی سے نمائندگی

محبوب نگر: 15 مارچ (اردو لیکس) مرکزی کمیٹی اہلسنّت الجماعت محبوب نگر و کل جماعتی مسلم قایدین کی جانب سے آج معلون وسیم رضوی کی قرآن شریف کی 26 آیتوں کو حدف کرنے کی سپریم کورٹ میں درخواست کرنے کے خلاف اس معلون کے خلاف مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے اور امن وامان کو بگاڑ نے کے خلاف آج محبوب نگر میں امیر اہلسنت حضرت سید عبدالرزاق شاہ قادری صاحب سجادہ نشین درگاہ حضرت سید مردان علی شاہ قادری رحمۃ اللہ علیہ وصدر مرکزی کمیٹی اہلسنت الجماعت محبوب نگر کی نگر انی اور مجمد عبدالہادی ایڈوکیٹ صدر مجلس اتحاد المسلمین محبوب نگر کی قیادت میں ایک وفد نے آج ڈی ایس پی محبوب نگر سے ملاقات کرتے ہوئے ایک میمورنڈم حوالے کیا اور جلد سے جلد معلون کو گرفتار کرتے ہوئے سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اس وفد میں محمد محسن خان صدر کل جماعتی رابطہ کمیٹی محبوب نگر محمد انوار پاشاہ صاحب قاید ٹی آر ایس،مقصود بن احمد ذاکر ایڈوکیٹ ایم آی ایم ،مرذا قدوس بیگ مسلم لیگ تقی حسین تقی قاید ٹی آر ایس ، سیدسعادت اللہ حسینی کونسلر ایم آی ایم ،محمد امجدقاید ایم آی ایم میر شعیب علی صدر منہاج القرآن محبوب نگر ،محمد الیاس مجاہد قادری الکاظمی ،محمد جہانگیر پاشاہ قادری،صدر بزم انجمن قادریہ کاظمیہ محبوب نگر ،سید صابر حسینی قادری ، محمد جنید شریف سماجی کارکن ،محمد فہیم ،محمد شبیر،محمد تقی ، مجاید،علیم،اور نوجوانان محبوب نگر کی کشر تعداد موجود تھی ،بعدازاں وفد ٹاؤن 2 میں بھی سی ای سے ملاقات کرتے ہوئے جلد سے جلد کیس رجسٹر کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس پر محکمہ پولیس کی جانب سے واضع تیقن دیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button